فیفا ورلڈ کپ 2022؛فٹبال شائقین کیلئے بنائی گئی فوڈاسٹریٹ میں لاکھوں افراد کی آمد

 دوحا: فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 قطر کے شہر دوحا کے وسط میں فٹ بال شائقین کیلئے تیار کی گئی فوڈ اسٹریٹ میں لاکھوں افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی۔



قطر کے شہر دوحا کے وسط میں واقع فوڈ اسٹریٹ سوک واقف جشن کا مرکز بن گیا ہے، ہزاروں غیر ملکی سیاح لطف اندوز ہونے کیلئے سوک واقف آتے ہیں۔

انڈین ،ایرانی ، پاکستانی اور قطری کھانوں نے شائقین کے دل موہ لئے ہیں جس میں ایرانی کباب طیب اور کباب شجاع، قطری کشک ، زرتار لحمت اور میدا شامل ہیں۔


فٹبال کے شائقین سوک واقف آکر جہاں اپنی قومی ٹیم کا جشن مناتے ہیں وہیں قطری کھانوں سے ان کی تواضع کی جاتی ہے غیر ملکی شائقین کے مطابق سوک واقف میزبان اسڑیٹ ہے جہاں آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی بھر پور انداز سے کی جاتی ہے۔

میکسکو سے تعلق رکھنے والی فٹبال فین سونیا کا کہنا ہے کہ قطری کھانوں کا ذائقہ نہ بھولنے والا ہے، سوک واقف نے میکسکو سے قطر تک کے سفر کا حق ادا کر دیا ہے۔

قطر میڈیا پورٹل کے مطابق فیفاعالمی کپ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ حاضری ریکارڈ کی گئی ہےاور مجموعی طور پرساڑھے24 لاکھ تماشائی مقابلے دیکھنے کے لیے آچکے ہیں۔

Previous Post Next Post