یوکرین میں روسی فضائی حملوں سے 10 افراد ہلاک

 روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خیرسون میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  روس کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر خیرسون کے رہائشی اور انتظامی عمارتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جو اب کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔


اس موقع پر یوکرین کے صدر  نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقے میں کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں جبکہ گورنر کی جانب سے جانی نقصانات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا گیا کہ روسی حملوں میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو  بیٹھے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں خستہ حال عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کو لگی آگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ روس کا اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Previous Post Next Post