فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ: جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی

دوحہ: فیفاورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
جرمنی کی جانب سے اِلکائی گُنڈوگان نے 33 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہالف کے آخر تک برقرار رہی۔ جاپان کے رِٹسو ڈوان نے 75 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے برتری کو برابر کیا اورٹاکُوما اسانو نے 83 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے جاپان کو برتری دِلائی۔
Previous Post Next Post