ممبئی: آزاد کشمیر میں قبضے سے متعلق بھارتی فوج کے بیان پر طنز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف انتہا پسندوں نے مہم شروع کردی۔
ریچا چڈہ بھارتی فوج کے متعلق ٹوئٹ پر معذرت کرچکی ہیں لیکن انٹرنیٹ صارفین انہیں معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ریچا چڈہ کی آنے والی فلم ’فُقرے 3‘ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
’فُقرے 3‘ کا پہلا پارٹ 2013ء میں ریلیز ہوا تھا، اس فلم میں ریچا چڈہ نے ’بھولی پنجابن‘ کا لازوال کردار ادا کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت اندراج کراتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔