استعفوں کے باعث 859 میں سے 567 نشستوں پرانتخابات ہونگے، فواد

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کے باعث 859 میں سے 563 نشستوں پرانتخابات ہونگے۔



اپنے بیان میں فواد کا کہنا تھاکہ پاکستان میں 859 نشستوں پربراہ راست انتخابات ہوتےہیں اور تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں 567 نشستوں پرانتخابات ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 123 نشستوں پرعام انتخابات ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی 297، خیبرپختونخوا کی 115، سندھ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی 7 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ انتخابات کے نام پر رانا ثنا اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں؟  عمران خان کا عوام پر اعتماد ہے کہ اپنی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں، گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی۔

فواد کا کہنا تھاکہ انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لا سکتا۔


خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

Previous Post Next Post