انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا

جدہ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا۔ سعودی عرب کا یہ باوقار ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار کو ان کی نمایاں خدمات پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں دیا جائے گا۔ اداکار نے اعزازی ایوارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس خطے سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کے درمیان یہاں آنا مجھے بہت اچھا لگا جوکہ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم شاہ رخ خان کو اس اعزاز سے نوازتے ہوئے بہت خوش ہیں، وہ ایک قابل ذکر ٹیلنٹ اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔ انہوں نے بھارتی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی پرفارمنس سے ہی فلمی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا اور آج وہ دنیا کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
Previous Post Next Post