دو ارب روپے سے زائد کے کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے کو تیار ہوگئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عدنان رشید رقم واپسی کے بدلے رہائی مانگ رہے ہیں لیکن وہ پہلے پیسے واپس کریں پھرقانون کے مطابق ان کی مدد کریں گے۔
اینٹی کرپشن نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ زمینداروں کو 55 کروڑ روپے کی ادائیگی پر دستخط کرائے گئے، 40 فیصد کٹوتی کی گئی۔