قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے ہرا دیا۔
دوحہ میں کھیلےگئے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے شکست دے دی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا جس میں سینیگال کی ٹیم کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا مگر اُن کےکھلاڑی گول نہ کرسکے۔
دوسرے ہاف میں بھی سخت مقابلہ ہوا تاہم نیدرلینڈز نے کھیل کے خاتمے سے 12 منٹ قبل گیپکو کے ذریعے برتر ی حاصل کی اور پھر کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کلاسین نےگول کرکے ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔