حیدرآباد سے ہندو تاجر کے مبینہ اغوا میں ملوث محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ٹیرر فنانسنگ یونٹ کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر جاوید شیخ کو پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیم نےگارڈن ہیڈ کواٹر کے قریب سےگرفتارکیا جبکہ اس کے علاوہ پولیس کانسٹیبل ارشاد اقبال اور جاوید علی کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد سےہندو تاجر ساگر کمار کو اغوا کرکے ملزمان نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
رقم کی ادائیگی اور مغوی کی بازیابی کیلئے مغوی کے بھائی آکاش کو کراچی بلوایا گیا۔ گارڈن میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب مغوی کی بازیابی کیلئے پانچ لاکھ روپے دیے تو ملزمان مشتعل ہوگئے۔
رینجرز اور پولیس کی ٹیم نے کارروائی کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مغوی کو بازیاب کرالیا۔
گرفتار اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔