آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا ہے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کو پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف افسران سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی ۔
اس کے علاوہ آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کور کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے، آرمی چیف نے راولپنڈی کور میں افسران اور فوجی دستوں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نےسیاچن اور ایل او سی سمیت ملکی سرحدوں کے دفاع پر راولپنڈی کور کو سراہا۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔