سپریم کورٹ نے سرکاری املاک اور دستاویزات پرسیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پابندی لگادی۔
سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کیا اور یہ فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔