انگلش ٹیم کے کپتان کا پاکستان پہنچنے کے بعدپہلا ٹوئٹ

 ٹیسٹ سیریز کے لیے  پاکستان پہنچنے والی انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اسلام آباد پہنچنے پر ٹوئٹ کی۔


ٹوئٹر پر انگلش کپتان نے لکھا کہ’ہائے پاکستان ‘، بین اسٹوکس کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



یاد رہے کہ پاکستان پہنچنے سے قبل میڈیا گفتگو کے دوران  انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے کئی برسوں سے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی۔


بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ  میں پاکستان کبھی نہیں گیا، سنا ہے وہاں کرکٹ کے حوالے سے بہت  جوش پایا جاتا ہے، پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔


 انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم جانتے ہیں کہ برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے اور ہم بھی وہاں کھیلنے کے منتظر ہیں۔

Previous Post Next Post