فیفا ورلڈکپ:کوسٹاریکا نے جاپان کو ایک صفر سے شکست دے دی

 قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیا۔



جاپان کو کوسٹاریکا نے ایک صفر سے شکست دی،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے پر ناکام رہیں۔تاہم  میچ کا واحد گول کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔


واضح رہے کہ جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹا ریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


گروپ ای کا ایک اور میچ رات بارہ بجے ہوگا جس میں دو سابق چیمپئینز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد جرمنی کیلئے اس میچ میں جیت کافی ضروری ہوگئی ہے ۔ 


Previous Post Next Post