ہالی وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسن ڈیوڈ فرانک کے مینیجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے جیسن کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔
جیسن ڈیوڈ فرانک پاور رینجرز سیریز میں بچوں کی فلم مائٹی مورفن میں ٹومی اولیور کے کردار سے مشہور ہوئے تھے۔