ایران میں احتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کرنے پر دو نامور اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی تحریک میں اداکارہ ہینگامہ غازیانی اور كتايون رياحی کو عوامی مقامات پر اسکارف اتار نے پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں پر اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے بھی الزامات ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کےبعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں ۔