دوحا: فٹبال ورلڈکپ کی پہلی ٹرافی فرانس کے ڈیزائنر نے سال 1930 میں تیار کی تھی، جسے 1938 تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں کو یہ ٹرافی دی گئی جس کا نام فیفا کے صدر جولس ریمیٹ کے نام پر رکھا گیا تھا، قبل ازیں اس زمانے میں ٹرافی کو ایک یونانی دیوی کے نام پر وکٹری کہا جاتا تھا۔
اسپورٹنگ نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے 12 سال بعد تک کوئی عالمی ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا تھا، 1938 کے بعد اگلا ایونٹ 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں کھیلا گیا تھا۔
برطانیہ میں ہونے والے 1966 کے فٹبال ورلڈکپ سے قبل ٹرافی کو عوامی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا لیکن اسے وہاں سے چُرالیا گیا، بعدازاں اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی جو بےسود رہی۔
سال 1970 میں ایک بار پھر برازیل میں جولس ریمیٹ ٹرافی کو دوسری بار چُرالیا گیا تھا جبکہ ورلڈکپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کو نقل ٹرافی پیش کی گئی، جو اب بھی انہیں کے پاس موجود ہے۔
فیفا کی جانب سے جو موجودہ ٹرافی استعمال کی جاتی ہے وہ سال 1974 میں اٹلی کے سلویو گازانیگا ڈیزائن کیا تھا، یہ ٹرافی 2038 کے ورلڈکپ تک ٹیموں کو دی جائے گی، جس کے بعد نیا ڈیزائن متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیمیں پہلے اصل ٹرافی لیکر جاتی تھیں تاہم دو بار چوری کے بعد اب فیفا کی جانب سے فاتح ٹیم کو کانسی سے بنی گولڈ پلیٹڈ نقل دی جاتی ہے۔