گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخوں کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا اگلے سال جنوری میں کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں ، شادی کی تقریب میں دوستوں ، رشتے داروں کے ساتھ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ کے ایل راہول یا اتھیا شیٹی کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔