ورلڈکپ: کیمرون اور سربیا کا میچ برابر

 فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔



قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون نے تین ایک کے خسارے میں جانے کےبعد چار منٹ کے دوران دو گول اسکور کرکے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا۔

گروپ جی میں کیمرون اور سربیا دو دو میچز کھیلنے کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔


گروپ جی میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ تین تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

Previous Post Next Post