عالمی ادارہ صحت نے یوکرین میں موسم سرما کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیوں کو لاحق خدشے سے آگاہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنس کلوگ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے جہاں کچھ علاقوں میں منفی 20 ڈگری تک درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
ایسے میں یوکرین کی توانائی کا آدھا انفرااسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایک کروڑ لوگ سرد موسم میں بجلی سے محروم ہیں۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے یوکرینی جوہری پلانٹ پر روسی دعویٰ کو تشویش ناک قرار دے دیا
ڈبلیو ایچ او کے اندازے کے مطابق روس نے یوکرین کے صحت کے مراکز سمیت توانائی کے انفرااسٹرکچر پر بھی 703 حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے اسپتال ناصرف بجلی سے محروم ہیں بلکہ وہاں صحت کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ موسم سرما میں لاکھوں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کو محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی روس نے یوکرین کے بجلی گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔