فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے میچ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سعودی پرچم اٹھائے موجود رہے۔
سعوی عرب نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دی ہے اور میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ہے۔
سعودی عرب کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اس دوران انہوں نے بردار اسلامی ملک کا پرچم اٹھا کر ٹیم کی سپورٹ کرتے رہے۔
امیر قطر کی سعودی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔