ایلون مسک نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹس ویری فکیشن سسٹم کے نئے پروگرام کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کے لیے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔
گزشتہ دنوں ٹوئٹر کے نئے مالک نے کہا تھا کہ سبسکرپشن پر مبنی ویری فکیشن سسٹم کو اس وقت تک متعارف نہیں کرایا جائے گا جب تک اس بات کو یقینی نہیں بنالیا جاتا کہ اس کا غلط استعمال نہیں ہوگا۔
اب انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آغاز پر ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پروگرام کو ری لانچ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے زیادہ خاص اعلان یہ کیا کہ اکاؤنٹس کے لیے 3 مختلف رنگوں کے چیک مارکس استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے جمعے (2 دسمبر) کو ٹوئٹر بلیو کو ری لانچ کررہے ہیں۔