اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد سے بڑھاکر 16 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اورپالیسی ریٹ 100 بیسسز پوائنٹس بڑھا کر شرح سود 16 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصدکردی گئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔
Previous Post Next Post