مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹا آزادی مارچ 2014ء کے دھرنے کی طرح فلاپ ہے، 26 نومبر تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔
پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے عمران خان کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم ہوگیا، عمران صاحب 26 نومبر تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا آپ نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی، آپ نے کس کے لیے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟، آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی بچے یتیم اور صحافی شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی کی کال دے دی
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ نے قومی مفادات کے ساتھ کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کردی، 26 نومبر کی تاریخ بھی امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ 26 نومبر کو پنڈی یا اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔