بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریلا شرما ایک ہفتے تک دماغ پر فالج کے حملے سے لڑنے کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئیں۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کی رہائشی اینڈریلا شرما بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں۔
اینڈریلا شرما جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔
اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015 میں دوبارہ اسکرین پر آئی تھیں۔