بھارت: شوہر کا قتل کرکے 10 ٹکڑے کرنیوالی بیوی بیٹے سمیت گرفتار

 بھارت میں پولیس نے گھر کے سربراہ کو قتل کرکےٹکڑے کرنےکے الزام  میں مقتول کی اہلیہ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے خاتون پونم اور اس کے بیٹے دیپک کو شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش کے 10 ٹکڑے کرکے کچرا کنڈی میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی لاش کے 6 ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی پولیس  کےمطابق پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔


پولیس کے مطابق  5 جون کو علاقے میں گندی بدبو  پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3 سے دن 4 کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے ۔


بعد ازاں نے پولیس نے رہائشی حضرات سے تفتیش اور گھر گھر جاکر تصدیق کی جس کے نتیجے میں اعضا کی شناخت کرلی گئی۔


ابتدائی تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا کہ 7 سے 8 سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی۔


پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم بیگ سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا۔


پولیس نے دونوں  مجرمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کرلیا گیاہے۔

Previous Post Next Post