لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ پوری ہونے پر متاثرہ خاتون اور سہیلی کو گھر پر اتارا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور پانی پینے کے بہانے رکا اور خواتین کے پیچھے گھر میں داخل ہوگیا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایاکہ خاتون نے گاڑی کے نمبر کی نشاندہی کی ہے، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہے۔