انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز میں متحدہ عرب امارات( یو اے ای) نے پاکستان اور بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یو اے ای نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو 11 نز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 193 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کی جانب سے آیان افضل 55 اور آریانش شرما 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کے عبید شاہ نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی اسفند اور عرفات منہاس نے2،2 وکٹیں لیں۔
194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور بیٹرز لمبی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یو اے ای کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
یوں 11 رنز سے میچ جیت کریو اے ای انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دی۔بھارت کا 189 رنز کا ہدف بنگلادیش انڈر 19 ٹیم نے 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو بنگلادیش اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔