کراچی: اورنگی میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار

 کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں  دن دیہاڑے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے  والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور  ہراساں کرنے والے ملزم  کو کورنگی سے گرفتار کیا گیا ہے۔



اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے 18 جولائی کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ملزم کی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق  متاثرہ خاتون سے رابطہ کرلیا گیا ہے، واقعہ صبح خاتون کے آفس جاتے وقت پیش آیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کا بیان ریکارڈ اور  ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔


اس سے قبل رواں ماہ گلستان جوہر میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم سی سی ٹی  وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہونےکے باوجود ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Previous Post Next Post