کولمبو ٹیسٹ: سعود شکیل کا وہ کارنامہ جو اب تک ٹیسٹ کی تاریخ میں کوئی بیٹر انجام نہ دے سکا

 کولمبو میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی بیٹر سعود شکیل نے تاریخ رقم کردی۔



سعود کیرئیر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچز میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کرکے سنیل گواسکر، سعید احمد ، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس وقت کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جاری ہے جس میں سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

Previous Post Next Post