تمباکونوشی اور اینٹی بائیوٹکس کے استعمال نے زبان پر سبزبال اگادیئے


 کولمبس، اوہایو: امریکہ میں تمباکو نوشی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ری ایکشن کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جس میں بہت زیادہ سگریٹ پینے والے شخص کی زبان سبز ہوگئی ہے اور اس پر بال نما ابھار بھی نمودار ہوئے ہیں۔


اس 64 سالہ شخص کا نام نہیں بتایا گیا تاہم وہ ریاست اوہایو کا باشندہ ہے جو تمباکو نوش ہے۔ اس نے اینٹی بایوٹکس کھانا شروع کی تو صرف دو ہفتے کے اندر ہی زبان کی رنگت بدلنے لگی اور گہری سبزہوگئی ہے۔

اس کے مسوڑھوں میں انفیکشن تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ’کلینڈامائسین‘ کا کورس کرایا۔ لیکن اس کے ضمنی اثرکے تحت ان کی زبان کی رنگت بدلنے لگی۔ اگرچہ یہ رپورٹ، نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے لیکن اس میں تفصیلات کی کمی ہے۔

یہ نہیں معلوم کہ متاثرہ شخص کتنے عرصے سے سگریٹ پی رہا ہے اور آیا یہ ری ایکشن تمباکو نوشی سے ہوا ہے یا اینٹی بایوٹکس کا اثر ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ کیا سگریٹ اور دوا سے زبان ہری ہوگئی ہے؟ لیکن یہ ایک عجیب واقعہ ہے جس میں زبان پر بال نما ابھار بھی نمودار ہوئے ہیں۔ شاید یہ غذائی باقیات اور بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔


بعض ماہرین کا خیال ہے کہ بال نما ابھار کیراٹن سے بنے ہیں جو انسانی جسم میں عام ایک پروٹین بھی ہے۔ خیال ہے یہ تمباکو نوشی کی وجہ سے بیکٹیریا زبان سے چپک گئے ہیں اور ان سے بال پھوٹنے لگے ہیں۔


Previous Post Next Post