دعالیپا اور مصباح الحق؟ مداح حیران وپریشان

 البانیہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ  دعا لیپا کے ساتھ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے ہوبہو  شخص کی تصویر دیکھ کر شائقین کرکٹ الجھ گئے۔



دعا لیپا ان دنوں اپنے  ساتھی رومین گاوراس کے ساتھ یونان کے جزیرے سیفنوس پر چھٹیاں  منانے کیلئے گئی ہوئی ہیں، اس دوران گلوکارہ کی جانب سے جزیرے پر پکنک مناتے اپنی اور  رومین گاوراس کی تصویریں شیئر کی گئیں۔


تصاویر شیئر ہونے کے بعد پاکستانی صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کی وجہ تصویر میں رومین گاوراس کا مصباح الحق سے کافی مشابہ دکھائی دینا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں  دعا لیپا کو سیاہ لباس میں ملبوس تھیں جبکہ  رومین گاوراس نے انکا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔


تصاویر وائرل ہوتے ہی مصباح الحق کے مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ یہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کے ساتھ دیکھا جانے والا شخص مصباح الحق ہیں یا پھر کوئی ان کا ہم شکل ہے؟


لیکن قارئین کو  زیادہ الجھنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اوپر موجود تصویر میں سابق کپتان مصباح الحق نہیں ہیں بلکہ فرانسیسی فلم ساز رومین گاوراس ہیں جو بالکل مصباح الحق جیسے لگ رہے ہیں۔

Previous Post Next Post