ملتان: وزیراعظم شہباز شریف نے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کو انتہائی سخت قرار دیا ہے۔
ملتان میں یوتھ لون پروگرام سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے ، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں، شرائط بہت کڑی اور سخت ہیں اور ہم نے تمام شرائط مانی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ ناگزیر تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کب تک ہم مانگتے رہیں گے، بڑے بڑے صنعت کاروں کو ماضی میں 3 ارب ڈالرز دیے گئے، ارب پتی افراد نے بھی 3 سے 4 فیصد سود پر قرض لیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ موقع ملا تو ملتان میں میڈیکل سٹی بنائیں گے، 50 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے ۔
وزیراعظم نے شجاع آباد میں فلائی اوور بنانے کا بھی اعلان کیا۔