پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف ہنگامے، فرانس کے تمام شہروں میں کرفیو نافذ

 پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت نے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے پولیس اسٹیشنز اور دکانوں پر حملے کیے۔



مظاہرین نے للی شہر میں اسکول اور ڈسٹرکٹ آفس کو آگ لگا دی جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کو لوٹا بھی گیا۔

فرانس کی حکومت نے پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے رات 8 سے صبح 8 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے، کرفیو کا اطلاق تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں پر ہو گا۔



پیرس کی میونسپلٹیز میں بھی کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


پیرس سمیت مختلف شہروں میں جگہ جگہ نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں کرنے پر ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


خیال رہے کہ منگل کی صبح پولیس نےگاڑی نہ روکنے پر 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Previous Post Next Post