ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار گووندا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی کی بیوٹی کوئین مادھوری ڈکشٹ کے عشق میں مبتلا تھے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے مادھوری کیلئے اپنے جذبات بیان کیے اور دیگر اداکاراؤں کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور جوہی چاؤلہ کے ساتھ اپنے کام کے تجربات کو شیئر کیا ہے۔
گووندا نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ اپنی اہلیہ سمیتا سے نہ ملتے تو وہ ضرور مادھوری کیلئے کوشش کرتے کیوں وہ ان کو پسند کرتے تھے۔
اداکار کے ساتھ کرشمہ اور روینہ کی جوڑی بہت پسند کی جاتی تھی لیکن گووندا ذاتی طور پر دیوداس اداکارہ کے دیوانے تھے۔
مادھوری ڈکشٹ اور گووندا نے متعدد فلموں عزت دار، ماہا سنگرام، پاپ کی انت اور دیگر میں ایک ساتھ کام کیا ہے ۔
59 سالہ اداکار نے روینہ، کرشمہ اور جوہی کے متعلق بتایا کہ اتنے برس گزرنے کے باوجود یہ سب خوبصورت ہیں اور جو شخص اندر سے خوبصورت ہو اس کا حسن ختم نہیں ہوتا۔