9 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ ملزم گرسن فیونٹیس نے 9 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی تھی جب کہ متاثرہ لڑکی نے دوسری ریاست سے اسقاط حمل کرایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ریاست اوہائیو میں کولمبس کاؤنٹی کورٹ نے کیس کا فیصلہ سنایا اور ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تاہم اپیل کے حق کے تحت ملزم 25 سے 30 سال قید میں گزارنے کے بعد رہائی کے لیے اپیل دائر کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے تصدیق کی تھی کہ ملزم نے اس پرزیادتی کے لیے حملے کیے جب کہ ملزم نے پولیس تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ڈی این اے میں ثابت ہوا تھا کہ متاثرہ لڑکی کا حمل اسی ملزم کا ہے، ملزم کو جنسی جرم میں ملوث ہونے کے طور پر بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس نے اس وقت ملکی سطح پر توجہ حاصل کی جب انڈیانا کی ایک فریشن نے پولیس کو 10 سالہ لڑکی کے اسقاط حمل سے متعلق بتایا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ملزم فیوٹنیس کا تعلق گوئٹے مالا سے ہے اور وہ کولمبس میں رہائش پذیر تھا جب کہ اس کی ملک میں رجسٹریشن کے بھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، ملزم کو گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا اور پے رول پر رہائی کی صورت میں اسے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔