ارشد وارثی نے ’ویلکم 3‘ میں اکشے کمار اور سنجے دت کو جوائن کرلیا

 ممبئی: بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فرنچائز ’ویلکم‘ کے پارٹ 3 کیلئے ارشد وارثی نے سنجے دت اور اکشے کمار کو جوائن کرلیا۔ 



بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’ویلکم3‘ روایتی زندگی سے ہٹ کر ایک الگ قسم کی میگا فلم ہوگی۔

انہوں نے فلم میں معروف کامیڈین اسٹارز سنجے دت، اکشے کمار اور پریش راول کی موجودگی کی بھی تصدیق کردی۔

55 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی لاگت اور اختتام غیر حقیقی ہوگا اور یہ عام زندگی سے بڑھ کر شائقین کو محظوظ کرے گی۔


ارشد وارثی نے سلور اسکرین پر کم نظر آنے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انڈین سینما کا انداز اب تبدیل ہوگیا ہے اور اب یہاں زیادہ تر سپر ہیروز کی فلمیں بنائی جارہی ہیں جس کا تصور ان کیلئے تھوڑا عجیب ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لئے کام میں اطمینان ہونا سب سے زیادہ اہم ہے، کچھ فلمیں بہت پیسہ دیتی ہیں لیکن ان میں اداکار کے لئے کشش نہیں ہے۔

Previous Post Next Post