لندن: برطانیہ کے مشہور میوزک میلے میں بھوکے شرکا کی بھوک مٹانے کے لیے اب اڑن لباس (جیٹ پیک) کے حامل کارکن پیزا فراہم کررہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کا جمِ غفیر کھلے میدان میں گھاس پر پیٹھ کر میوزک سنتا ہے اور اس رش سے نکل کر کھانے پینے میں دقت پیش آتی ہے۔
ڈومینو پیزا کے کارکنوں نے فیسٹول سے پہلے ہی اس کی مشق کی تھی اور اب وہ 21 جون سے شروع ہونے والے میلے میں پیزا پہنچارہے ہیں۔ اس منظر کو دیکھ کر شرکا نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ڈومینو یزا کے ترجمان سیم وِلسن نے کہا ہے کہ میلے میں جگہ جگہ سے آرڈرملتے رہتے ہیں اور ہر پیدل چل کر ہر ایک تک بروقت کھانا پہنچانا ممکن نہیں رہتا۔ اسی وجہ سے ہم نے جدید جیٹ پیکرز کو آزمایا ہے۔ ہمارے راکٹ مین، لوگوں کے خیموں تک جاکرانہیں کھانا پہنچارہے ہیں۔اس موقع پر جیٹ پیک فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی کہا کہ گرماگرم پیزا کو اڑن لباس کے ذریعے ڈیلیوری کا خیال ہمیں کبھی نہیں آیا لیکن اب اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔