بھارتی فوج کے افسران اپنے ہی جوانوں کی بیویوں سے جنسی زیادتی کے مرتکب

 نئی دہلی: بھارتی فوج میں افسر کی جانب سے اپنے جوان کی کی بیوی سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ 



بھارتی فوج میں جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک بھارتی فوجی سپاہی کی بیوی کو بھارتی افسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

فوجی سپاہی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تعینات تھا اور اپنی بیوی اور ماں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ افسر نے انڈر کمانڈ سپاہی کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جنسی زیادتی کی۔

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ افسر کے اثر و رسوخ کی وجہ سے سپاہی کی ایف آئی آر بھی مسترد کر دی گئی۔ یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ بھارتی فوج میں خودکشی اور فرار ہونے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین اور متعدد سروے اس بات کی دلیل ہیں کہ بھارتی سینئر افسران کی جانب سے فوجیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سپاہیوں میں مایوسی اور ریپ کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔


بھارت کو عالمی ریپ کا دارالحکومت کہا جاتا ہے اور بھارتی فوج اس ریپ کی گھناؤنے جرم کی مرتکب ہے۔ ہندوستانی فوج میں انصاف کے نظام کی عدم موجودگی نے مسئلہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے جس سے ہندوستانی مسلح افواج کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فوجی سپاہی اپنے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے غیر سرکاری اور خود ساختہ ذرائع کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ بھارتی سپاہیوں کا اپنے ہی کمانڈر یا اعلیٰ افسران کے ذریعے استحصال کیا جا رہا ہے۔

Previous Post Next Post