بالکل گول انڈہ، جو ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے!

میلبرن: اگرچہ یہ لاکھوں کروڑوں میں سے ایک دفعہ ہی ہوتا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک انڈہ ملا ہے جو بیضوی ہونے کی بجائے انتہائی گول ہے۔ توقع ہے کہ نایاب گول ترین انڈہ سینکڑوں ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے



ہم جانتے ہیں کہ انڈے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں تاہم میلبرن کی ایک سپرمارکیٹ میں ایک صارف کو ایسا انڈہ ملا جو بالکل گول شکل رکھتا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں جس کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔



اگرچہ عجائب گھروں میں نایاب پرندوں کے انڈے یا ان کے خول بھی رکھے جاتے ہیں لیکن انتہائی گول انڈے کی تصاویر اور ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھیں۔

اس کی ویڈیو آسٹریلوی فٹبال پروگرام کی اینکر جیکی فیلگیٹ کو بھیجی گئی تھیں جو میلبرن کی ایک سپرمارکیٹ سے خریدا گیا ہے۔ بعض صارفین نے اس کی تصاویر دیکھ کر اسے ’ایگسیلنٹ‘ بھی قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کروڑوں انڈوں میں سے کوئی ایک انڈہ ہی اتنا گول ہوسکتا ہے۔


کچھ برس قبل ایک اتنا ہی گول انڈہ 1400 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ توقع ہے کہ جلد یا بدیر لوگ اس کی قیمت لگائیں گے جو ہزاروں ڈالر میں ہوسکتی ہے۔

Previous Post Next Post