لارجر بینچ تشکیل؛ فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

 اسلام آباد: فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ 



تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ درخواستوں کی سماعت 22 جون (کل) دوپہر پونے 12 بجے ہوگی۔


لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اعتزاز احسن اور کرامت علی نے بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل کو چیلنج کیا تھا

Previous Post Next Post