کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرکے لوٹ مارمیں ملوث دو غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیا، نقدی اور موبائل فونز چوری کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان وزیر اور خائستہ خان کا تعلق ازبکستان سے ہیں۔