سمندری طوفان کا کراچی سے رخ تبدیل، کیٹی بندر سے کل صبح ٹکرائے گا

 کراچی: سمندری طوفان بائپر جوئے نے رخ تبدیل کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سے اسکا فاصلہ 310 کلومیٹر دور ہوگیا تاہم کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے اس کی مسافت کم ہوئی ہے، کسی بھی قسم کے  ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں۔



محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 20واں الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق طوفان کراچی سے دور ہونے لگا اور اب اس کا فاصلہ 370 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ٹھٹھہ سے فاصلہ 355 اور کیٹی بندر سے 290 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

الرٹ کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بائپر جوئے کی شمال مشرق کی جانب پیش قدمی جاری ہے، طوفان کے مرکز میں ہوائیں 180 کلومیٹر فی گھٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ اطراف میں 30 فٹ تک بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 15جون کی شام کے بائپرجوئے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔

Previous Post Next Post