پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

 ریاض: دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں ذی الحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ماہر فلکیات نے بتایا دیا۔



بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذی القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔

پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

فلکیات کے  بین الاقوامی مرکزکے مطابق بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی القعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔

عالمی فلکیات مرکز کا مزید کہنا ہے کہ  18 جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گا۔


جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے۔ ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے  29 منٹ بعد چاند چھپ جائے  گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔


ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

Previous Post Next Post