بائپر جوائےکے زیر اثرکراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان

 بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے زیر اثر  پاکستان کی ساحلی پٹی پر آئندہ منگل سے تین دن تک طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔



محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔

اس دوران  تیز آندھی چل سکتی ہے ،کے ٹی بندر پر سمندری لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔ 


طوفان مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے ، طوفان ایک سوچالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، بائپر جوائے اس وقت کراچی سے سات سو ستّر اور  ٹھٹہ سے سات سو پچاس کلومیٹر دورہے ، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کسی وقت ایک سو اسی کو میٹر فی گھنٹہ کو بھی چھو رہی ہے ،سمندر میں شدید طغیانی ہے ، سسٹم کے مرکز کے اردگرد لہریں چالیس سے پچاس فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

Previous Post Next Post