بالاکوٹ: آٹھ اکتوبردوہزار پانچ کے زلزلے میں گم ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاکوٹ ایک نوجوان اعجاز احمد پہنچا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں لاپتا ہوگیا تھا۔اٹھارہ سال بعد واپس آنے والے اس نوجوان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہے۔
نوجوان اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اسے زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا جس کے بعد اس کی واپسی نہ ہوسکی، اٹھارہ برس میں اسے چار جگہوں پر فروخت کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے جس کے ذریعے اس کے گھر والوں کی تلاش کی جائے گی۔