معروف ہالی وڈ اداکار 83 برس کی عمر میں باپ بن گئے

 ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال کی عمر میں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔



گاڈ فادر اور اسکارفیس کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور  ان کی 29 سالہ ساتھی پروڈیوسر نور الفلاح کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام جوڑے نے 'رومن' رکھا ہے۔


خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ال پاچینو کے نمائندے نے اداکار کے گھر بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی البتہ مزید معلومات شیئر نہیں کی گئی۔

ال پاچینو کی گرل فرینڈ نور الفلاح ماڈل ہیں، ان کا تعلق کویت سے ہے اور وہ طویل عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نور الفلاح کے ال پاچینو سے قبل ماضی میں کئی زائد العمر افراد سے تعلقات رہے، 2017 اور 2018 میں جب ان کی عمر صرف 23 برس تھی تب ان کا تعلق 75 سالہ اداکار مک جیگر کے ساتھ تھا۔


یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اداکار ال پاچینو کی ساتھی اور ان کے بیٹے کی ماں نور الفلاح محض 29 برس کی ہیں جب کہ ال  پاچینو کی بڑی بیٹی جولی پاچینو کی عمر  33 برس ہے، جولی کی پیدائش 1989 میں ہوئی تھی جو کہ ال پاچینو کی پہلی گرل فرینڈ سے تھی۔


ایک اور گرل فرینڈ سے اداکار کے 22 سالہ جڑواں بچے بھی ہیں جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Previous Post Next Post