دبئی میں 57 ارب سے زائد کا محل فروخت کیلئے پیش، خریدار آگئے

دبئی میں ایک محل  سات سو پچاس  ملین درہم یعنی  ستاون ارب  ستاسی کروڑ چھتر لاکھ  چھتر ہزارچارسو  میں فروخت ہورہا ہے جو اسے عرب امارات کی سب سے مہنگی ترین رہائش گاہ بنا دیتا ہے۔



یہ دبئی کے علاقے ایمریٹس ہلز میں واقع ہے۔ اس کا اندرونی رقبہ ساٹھ ہزار مربع فٹ ہے۔ اگرچہ اس میں صرف پانچ بیڈرومز ہیں لیکن مرکزی بیڈروم  چالیس مربع فٹ پر مبنی ہے جو کہ عام گھروں سے بھی کافی بڑا ہے۔ گراؤنڈ فلور میں ڈائننگ اور تفریحی مشاغل کے کمرے ہیں۔

دیگر سہولیات میں  پندرہ  گاڑیوں کا گیراج، انڈور اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پول، دو گنبد، پندرہ ہزار چارسو  گیلن کا ایکویریم، پاور سب-اسٹیشن اور ایمرجنسی بنکرز شامل ہیں۔





ریئل اسٹیٹ ایجنٹس نے اس پراپرٹی کو ’ ماربل پیلس ‘ کا نام دیا ہے۔ اسکی تعمیر میں تقریباً  بارہ  سال لگے ہیں اوردوہزاراٹھارہ میں یہ مکمل ہوا۔ پرتعیش گھروں کی ذمہ دار ریئل اسٹیٹ کے بروکر کنال سنگھ نے کہا کہ اسے خریدنے میں روسی خریدار دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ اس کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ دوسرا خریدار ایک ہندوستانی کلائنٹ ہے جو پہلے ہی ایمریٹس ہلز میں تین جائیدادوں کا مالک ہے۔

Previous Post Next Post