تیرا سو سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی حد ختم

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تیرہ سو سی سی سے زائد گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کردی۔



وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ تیرہ سو  سی سی سے زائد کی وہ گاڑیاں جو ایشیا میں تیار کی گئیں ہیں اُن پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کی جارہی ہے۔

ایوان میں تقریر کے دوران وزیر خزانے کہا کہ ایشیا میں تیار کی جانے والی پرانی اور استعمال شدہ اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو محدود کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب تیرہ سو سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کی جاری رہی ہے۔


اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار نہ ہونے والی کمرشل گاڑیوں کی سی کے ڈی کی صورت میں درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح  کو دس فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


دوسری جانب حکومت نے کریڈٹ، ڈیبٹ یا پری پیڈ کارڈز کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کٹوتی فائلرز کیلئے پانچ فیصد اور نان فائلرز کے لئے دس فیصد کر دی ہے۔

Previous Post Next Post