فوج کیلئے جان بھی قربان، بہروز سبزواری نے خود سے منسوب آڈیو جعلی قرار دیدی

 پاکستان کے معروف اور  سینئر اداکار  بہروز سبزواری نے فوج کے حوالے سے  خود سے منسوب وائرل آڈیو  پر وضاحت پیش کردی۔

بہروز سبزواری کا ویڈیو پیغام بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر جاری کیا جس کے کیپشن میں شہروز نے کہا 'میرے والد کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو سے متعلق والد کی وضاحت'۔



بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے جو کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہے۔


اُنہوں نےکہا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔


اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ اللّٰہ اُن سے حساب لےگا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں۔


انہوں نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن لوگوں کا دل دُکھا، میں ان کو بتا دوں کہ یہ سب جھوٹ ہے۔


بہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب اللّٰہ سے دعا کریں کہ پاکستان اور پاکستانی فوج سلامت رہے۔

Previous Post Next Post