صبا قمر پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا

 پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو اپنی بیماری کی اطلاع دی ہے۔



صبا قمر نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر ڈرپ لگی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی طبیعت ناسازی سے متعلق بھی مطلع کیا۔


اداکارہ نے اسٹوری پر لکھا 'سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کے لیے  جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے اس کے باعث میں گزشتہ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوں'۔

صبا نے مزید لکھا 'چونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے، پھر بھی میرے منع کرنے کے باوجود کسی نے ایک نہ سنی اور اب میں بہت برا محسوس کررہی ہوں'۔


اداکارہ کی بیماری کی اطلاع پر فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ نے بھی ردعمل دیا اور سیٹ پر ڈیزل استعمال کرنے کو منع کیا۔

Previous Post Next Post